لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پانے پرخورشید شاہ نے شہباز شریف کے لیے دلچسپ نام تجویز کردیا

 
0
388

سکھر،مئی 1(ٹی این ایس):لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پانے پرخورشید شاہ نے شہباز شریف کے لیے دلچسپ نام تجویز کردیا۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے دلچسپ تجویز دیتے ہوئے کہا کہ لوڈشیڈنگ ختم نہ کرنے پر شہباز شریف کا نام لوڈشیڈنگ رکھا جائے۔تفصیلات کے مطابق لوڈ شیڈنگ ختم نہ کرنے پانے پرخورشید شاہ نے شہباز شریف کے لیے دلچسپ نام تجویز کردیا۔سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کہیں اور نہیں صرف رائیونڈ میں ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا اعلان کیا تھا اب ان کا نام ہی لوڈ شیڈنگ رکھ دیاجائے۔یاد رہے کہ گزشتہ انتخابات میں شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم نہ کی تو میرا نام بدل دیا جائے۔