تنگوانی، تحریک انصاف اور کھوسو برادری کے جانب سے کندھکوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھرنا

 
0
374

تنگوانی مئی 2(ٹی این ایس)تنگوانی میں تحریک انصاف کے اور کھوسو برادری کے جانب سے شاھمور بنگوار ، دودا نندوانی ، منیر احمد کھوسو، اسرار احمد کوسو اور دیگر کے قیادت میں تنگوانی لاڑو اسٹاپ پر کندھکوٹ ٹھل انڈس ہائی وے پر دھرنا دیا ۔
دھرنے باعث کندھوٹ،ٹھل روڈ مکمل بند ہوگیا جس کے وجہ سے دونوں طرف گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اور آمدو رفت میں شدید مشکلات روڈ بند ہونے کے وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنہ کرنا پڑا جبکہ دھرنے کو خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سابقہ ضلع نائب ناظم اور معزز شخصیت حاجی نور محمد کے گھر میں ہونے والے ڈکیتی کے مجرم اب تک آزاد گھوم رہے ہیں اور وہ متاثرہ حاجی نور محمد کھوسو کو دھمکا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کی کارکردگی سےمطمئن نہیں ہیں رہنماؤں نے کہا کہ تمام ملزماں اگر گرفتار نہیں ہوئے اور لوٹا ہوا سامان واپس نہیں ہوا تو بھرپور احتجاجی تحریک چلا کر ایس ایس پی کشمور اور ڈپٹی کمشنر کشمور کے دفتروں کے سامنے اور نیشنل ہائی وےپر دھرنا دینگے جبکہ ابھی تک دھرنا جاری ہے۔