رمضان المبارک میں بجلی 24 گھنٹے فراہم کی جائیگی، اترپردیش حکومت 

 
0
333

مسلم آبادی والے علاقوں میں ماہ رمضان کے دوران بجلی کٹوتی نہ کی جائے ،وزیربجلی کی ہدایت
لکھنو مئی 2(ٹی این ایس) اترپردیش کی یوگی حکومت رمضان المبارک کے مہینہ میں مسلم اکثریتی اضلاع میں 24 گھنٹے بجلی سپلائی کو یقینی بنائے گی۔ مسلم آبادی والے علاقوں میں رمضان کے ماہ میں بجلی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق یوگی حکومت میں توانائی کے کابینہ وزیر شری کانت شرما نے تمام ڈویڑنوں کو ہدایت دی ہے کہ رمضان کے مہینہ میں بجلی کٹوتی نہ کی جائے۔ انہوں نے کثیر مسلم آبادی والے علاقوں میں موبائل ٹرانسفارمر کے بندوبست کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔واضح رہے کہ 2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں تشہیر کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت کی سماجوادی حکومت پر الزام لگایا تھا کہ وہ مذہب کی بنیاد پر سیاست کر رہی ہے۔