وزارت داخلہ نے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم اٹھا لی

 
0
7919

اسلام آباد مئی 2(ٹی این ایس)وزارت داخلہ نے اسلام آبادکیلئے اسلحہ لائسنس پرعائد پابندی اٹھالی ہے۔زرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد کے شہریوں کیلیے اسلحہ لائسنس پر عائد پابندی ختم کردی اوراسلام آباد کے شہریوں کیلئے اسلحہ لائسنس کے اجراکاطریقہ کاربھی جاری کر دیا ہے۔ عام شہری اسلحہ لائسنس کیلئے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیں گے ۔

شہری درخواست کے ساتھ تصاویر، شناختی کارڈ کی کاپی اور رہائشی پروف دیں گےشہری شاٹ گن نان آٹومیٹک، اور پمپ ایکشن سمیت ریوالور، پسٹل اور رائفل کا لائسنس حاصل کر سکیں گے.ہر ماہ میں 100لائسنس جاری ہوں گے۔نئے اسلحہ لائسنسوں کا اجراءنادرا کے بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اور پولیس ویریفکیشن کے بعد 14 دنوں میں جاری ہو گا۔