کوئٹہ ٗ مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

 
0
335

کوئٹہ مئی 2(ٹی این ایس)مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس کے قریب زیر تعمیر مکان میں چند مزدور سوئے تھے کہ ان پر دیوار آگری، جس کی زد میں آنے سے 3 مزدور زخمی ہوگئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں طبی عملے نے تینوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے لاشوں کو شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔