پانی کی شدید قلت کے ایجنڈہ پر ضلع کونسل سجاول کا اجلاس

 
0
568

سجاول مئی 3(ٹی این ایس)پانی کی شدید قلت کے ایجنڈہ پر ضلع کونسل سجاول کا اجلاس چیئرمن حاجی عثمان ملکانی کی صدارت میں ہوگذرہ اجلاس میں میمبر ضلع کونسل حاجی شوکت ملکانی،اصغر سوہو،ڈاکٹر اقبال میمب،ڈاکٹر الطاف خواجہ،سجاد شورو،اصغر سوہو،فردوس عزیز میربحر،جمیلہ سومرو،علی احمد کھیر،نصیر شاہ شیرازی سمیت دیگر میمبران نے شرکت کی اس موقع پر ضلع بھر میں پانی کی مسلسل قلت کو مد نذر رکھتے میمبران نے خطاب کرتے کہاکہ محکمہ ارسا کی ناقص پالیسیوں کے باعث سندھ بل خصوص سجاول میں پانی کا شدید بحران پیدہ ہوگیا ہے سجاول کی نہروں میں گذشتہ  تین ماہ سے پانی کی شدید قلت کے باعث لاکھوں ایکڑز پر کھڑی فصلیں  سوک کر تباہ ہوگئی ہیں انہوں نے کہاکہ سجاول میں پانی کی اگر ایسی صورتحال رہی تو کاشتکار طبقہ دہان کی اگائی .  سے بھی محروم ہو جائے گے،اجلاس میں وضاحت پیش کرتے ہوئے ایگزیکٹو انجنیئر لوئر پنجاری ڈویزن امجد جتوئی نے کہاکہ گلیشیر کا وقت پر نہ پگھلنے اور موسمی ردو بدل کے باعث ملک بھر میں پانی کی قلت پیدہ ہوئی ہے جسکے سبب سجاول کو اپنے حصے کا پورا پانی فراہم نہیں کیا جا رہا ہے اس موقع پر ضلع کونسل چیئرمین حاجی عثمان ملکانی نے ایجنڈہ منظور کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی عملداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے کہاکہ ضلع بھر کی تمام نہروں و شاخوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بناکے کاشتکاروں کو مزید نقصان سے بچایا جائے اور اہل علاقہ میں چھائی بے چینی ختم کی جائے.