انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تو ہونی تھیں ،آج عدلیہ بھی نیوٹرل ہو گئی، عمران خان

 
0
449

اسلام آباد ، 4 مئی (ٹی این ایس ): پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہےکہ نواز فوج کی مدد سے جیتے ہیں،میں نہیں، وہ فوج اور عدلیہ کے لاڈلے رہے ہیں، انتخابات زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ کیلئے ملتوی ہونگے،2013کے الیکشن میں عدلیہ بھی ان کے ساتھ تھی فوج بھی، پنجاب میں ریٹرننگ آفیسر کے گرد فوج نے گھیرا ڈالا، اندر ٹھپے لگائے گئے ، آر اوز کو کس نے روکا؟ فوج نے روکا،انہیں ضیاء الحق نے سیاستدان بنایا90میں آئی جے آئی بنائی گئی ،ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا کہ ہم نے پیسے دیئے ان کا کیس سنا ہی نہیں،پی ٹی ایم کیا ہے ہمارا قبائلی نوجوان ہے جو دکھی ہے ان کی باتیں ٹھیک ہیں حل غلط ہے۔ قبائلی لوگوں کے ساتھ ظلم ہوا ہے ، میں نے کہا جنرل باجوہ سے بات کرنے کو تیار ہوں، مسنگ پرسنز کیلئے مسلسل بول رہا ہوں ،مظاہرہ بھی کیا، شہباز شریف نواز شریف سے زیادہ خطرناک ہیں،جنرل باجوہ سب سے زیادہ نیوٹرل اور ڈیموکریٹک جنرل ہیں،فوج کو کیا پتہ کون طالبان ہے اور کون نہیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں تو ہونی تھیں ،آج عدلیہ بھی نیوٹرل ہو گئی ہے۔