اڈا منیجرکو تھانے شفٹ کرنے کے بعد پولیس نے مبینہ طورپر ’’سازباز‘‘ کرکے رہاکردیا

 
0
354

اسلام آباد،مئی 04(ٹی این ایس):فیض آباد کے مقام پر غیرقانونی مسافراڈا کے خلاف آپریشن کے دوران موقع سے گرفتارہونے والے اڈا منیجرکو تھانے شفٹ کرنے کے بعد پولیس نے مبینہ طورپر ’’سازباز‘‘ کرکے رہاکردیا۔جبکہ اس آپریشن کے دوران اس غیرقانونی مسافراڈاکے اصل مالکان کے خلاف بھی کوئی قانونی کارروائی نہ کی گئی۔تفصیلا ت کے مطا بق پولیس نے آپریشن کے دوران خانہ پوری کے لئے اڈے کے منشیوں،غریب مزدوروں سمیت19افراد کوگرفتارکیاجنہیں جمعہ کے روز مقامی عدالت میں پیش کیاگیا۔جس کے بعد عدالت کے حکم پرپولیس نے ان تمام گرفتارافراد کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔’’ٹی این ایس‘‘ نے اڈامنیجرندیم ستی کو آپریشن کے بعد پولیس وین میں بٹھانے کی تصویرحاصل کرلی ہے۔جسے بعدازاں چھوڑ دیاگیا۔ جمعرات کے روز فیض آباد مسافراڈے پر پولیس اورضلعی انتظامیہ کے افسران نے عرصہ دراز سے قائم غیرقانونی مسافراڈا کے خلاف گرینڈآپریشن کیا۔اس دوران بلال اڈا،راجہ ٹریول اورپنجاب فرنٹیئراڈا سمیت دیگرغیرقانونی اڈوں کو نہ صرف مسمار کردیاگیابلکہ موقع سے پکڑدھکڑکا سلسلہ بھی شروع کیا۔پولیس نے پنجاب فرنٹیئراڈاکے منیجرندیم ستی سمیت 25کے قریب افراد کو گرفتارکیا۔جنہیں بعدازاں تھانہ آئی نائن شفٹ کیاگیا۔تاہم رات گئے تک مبینہ طورپرلین دین کے بعد اڈامنیجرندیم ستی کو تھانے سے چلتاکردیا۔جبکہ 19افراد کے خلاف کارسرکار میں مداخلت سمیت دیگردفعات353/186،147/149کے تحت مقدمہ درج کردیا۔جنہیں مقدمے میں شامل کیاگیاان میں عمران خان،افتخاراحمد،راجہ نوید،اکبرحسین،راشدعباسی،ارشدعباسی،محمدرضا،نعمان عباسی وغیرہ شامل ہیں۔قابل ذکرامریہ ہے کہ ان غیرقانونی اڈوں کے مالکان راجہ شاہد،راجہ رسول اورراجہ حامد وغیرہ کے خلاف پولیس نے کوئی کارروائی نہ کی۔