یمن میں ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا امکان

 
0
330

صنعا مئی 5(ٹی این ایس)بین الاقوامی طبی جریدے لانسیٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ رواں مہینے کے دوران یمن میں موسم برسات کے شروع ہونے پر ہیضے کی وباء میں شدت پیدا ہونے کا یقینی امکان ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کو انتہائی شدید ہیضے کی وباء کا سامنا ہے۔ اس وقت اندازوں کے مطابق ایک ملین سے زائد افراد کو ہیضے کے مرض کا سامنا ہے۔ 2016 سے شروع ہونے والی وباء سے اب تک دو ہزار انسان اس مرض میں مبتلا رہنے کے بعد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ سائنسدانوں اور ماہرین نے وسطِ مئی میں روزوں کے مہینے کے دوران یمن کے کئی شہروں میں عوامی آگہی کی مہم شروع کرنے کو بھی اہم قرار دیا ہے۔