میانمارمیں کان کا حادثہ،14کان کن ہلاک،بعض بچ نکلنے میں کامیاب

 
0
332

ینگون مئی 5(ٹی این ایس)شمالی میانمار میں قیمتی پتھر جیڈیا یشب کی ایک کان کے منہدم ہونے کے نتیجے میں کم از کم 14کان کن ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امدادی ورکروں نے بتایاکہ یہ حادثہ وائی ہکا نامی گاؤں میں رونما ہوا۔ منہدم ہونے والی کان کے ملبے سے بعض کان کن بچ نکلنے میں کامیاب بھی ہوئے۔ جیڈ کانوں کے مقامی ایڈمنسٹریٹر نے کمپنیوں کو متنبہ کیا کہ وہ کان کنوں کے تحفظ کے ملکی ضوابط پر مناسب انداز میں عمل کریں۔ وائی ہکا کی کانوں میں تقریبا پچاس ہزار کان کن ملازم ہیں۔