مری کو قومی دھارے میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں، رحیم وطندار

 
0
349

 

کوئٹہ،5مئی(ٹی این ایس ): کوئٹہ پریس کلب میں تحریک نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام جمعہ خان مری کے اعزاز میں تقریب ہوہی تقریب کا مقصد جمعہ خان مری اور انکے ساتھیوں کی پاکستانی موقی دھارے میں شمولیت پر خوش امدید کرنا اور انکے اس عمل کو سرہانا تھا۔تفصیلات کے مطابق  اسی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک نظریہ پاکستان کے چیئرمین رحیم وطن دار کا کہنا تھا کہ جمعہ خان مری کو قومی دھارے میں مبارکباد دیتے ہیں اور انکے اس عمل کو سراہتے ہیں پاکستان ہمارا گھر ہے اور ہمیں اسے صاف رکھنا ہے دشمن ہمیں لڑوانا چاہتا ہے کبھی فرقا واریت پہلا کے تو کبھی پنجابی، بلوچ، پٹھان کر کے مگر ہم الگ نہیں ہونگے اور نہ لڑیں گے بلوچستان کی عوام دشمن کی اس چال کو سمجھ چکے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ قوم پرستی ایک زہر ہے چاہے وہ صوبے کے لیے ہو یا ملکی حالات کے لیے ہم سب پاکستانی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، نہی نسل پاکستان کا معمار ہے اگر انھے تعلیم نہ دی تو پاکستان اور بھی حالات میں چلا جاہے گا انکا کہنا تھا کہ میں نہی نسل کو ہدایت کرتا ہوں کہ تعلیم حاصل کریں اور اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں انکا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا ہماری جان اور پہچان ہے اور اسے ہمیشہ عزت دیں گے

پاک فوج، ایف بلوچستان، بلوچستان پولیس اور بلوچستان کی عوام نے بلوچستان میں امن قائم کرنے کے لیے بہت قربانیاں دی جو کہ قابل تعظیم ہے ہم.بلوچستان کے امن کو کسی بھی دشمن کی نظر نہیں لگنے دیں گے دشمن چاہے جتنی بھی چالے چل لے بلوچستان کے غیور عوام کو بھکا نہیں سکتا بلوچستان کی عوام مل کر شمن کی چال ناکام کریں گے انڈیا اور افغانستان این ڈی ایس اور را کے زریعے بلوچستان کے حالات کو خراب کرنا چاہتے ہیں جو کہ ہم ہونے نہیں دیں گے