لگن اور سچائی کہ ساتھ جو کام انجام دیا جاتا ہے اسکے ثمرات بہترین ہوتے ہیں، سلمان عبداللہ مراد

 
0
585

 کراچی،مئی 05(ٹی این ایس): کراچی چیئرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ لگن اور سچائی کہ ساتھ جو کام انجام دیا جاتا ہے اسکے ثمرات بہترین ہوتے ہیں ہم نے ہر کام کے اوئل میں امور کو جانچنے کہ بعد پروجیکٹ دیئے جس کہ باعث کام اپنے میریٹ کے مطابق انجام پایا ایسے طرز عمل اختیار کیا ہے کہ تمام تر شعبے عوامی خدمت میں سرگرم عمل ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نئے بجٹ کے حوالے سے محکمہ جاتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر چیف آفیسر مسرور احمد میمن، افسر مالیات خان محمد ملک ،ڈائریکٹر ایڈمن حاجی شریف شیخ، پرچیز آفیسر نبیل بلوچ بھی موجود تھے چیف آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ نئے بجٹ کو اس انداز میں تشکیل دیا جائے کہ عوام کو اس میں زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں ریلیف مل سکے گزشتہ بجٹ کو بھی عوامی پزیرائی ملی تھی اس سال اس سے زیادہ بہترین ہونا چاہیے۔