تحریک لبیک پاکستان کی وزیر داخلہ پر حملےکی شدیدمذمت

 
0
478

اسلام آباد مئی 7(ٹی این ایس)پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر علامہ خادم حسین رضوی اور سرپرست اعلی پیر محمد افضل قادری نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال پرحملےکی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کی عدالتی تحقیقات کی جائیں۔ انتخابات کے قریب وزیر داخلہ پر حملہ قابل غور ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ تحریک لبیک ایک پرامن سیاسی مذہبی جماعت ہے جوسیاسی جدوجہد اور انتخابات کے ذریعے ملک میں شریعت کا نفاذ چاہتی ہے اور ہم کسی بھی قسم کی بدامنی کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک لبیک کے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں جنہیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔