فرنٹئیر کور بلوچستان اور لیویز فورس کی بروقت کاروائی،ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی

 
0
413

بختیار آباد مئی 7(ٹی این ایس)فرنٹئیر کور بلوچستان اور لیویز فورس بختیار آباد نے قومی شاہراہ (N_65) بختیار آباد کے مقام پر ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی ۔ تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ (N_65) بختیار آباد کے مقام پر ڈاکوؤں نے بس روک کر مسافروں کو لوٹنے کی کوشش کی بختیار آباد لیویز فورس نے بروقت اطلاع پر فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا موثر تعاقب کیا فائرنگ کے تبادلے کے بعد بدنام زمانہ ڈاکو احمد گویا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ زخمی ڈاکو کے قبضے سے کلاشنکوف اور ایمونیشن برآمد ۔زخمی ڈاکو ڈکیتی ، رہزنی و دیگر سنگین جرائم کی متعدد وارداتوں میں پولیس اورلیویز فورس کو مطلوب تھا۔