آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی اپنے دفتر میں بلاناغہ چوتھی کھلی کچہری

 
0
165

اسلام آباد 17 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس کی اپنے دفتر میں بلاناغہ چوتھی کھلی کچہری،سرقہ بالجبر کی واردات پر گمشدگی کی رپٹ درج کرنے پر ایس ایچ او نون کو معطل کردیا، جبکہ ایس ڈی پی او سے بھی وضاحت طلب کرلی۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آبادمحمد احسن یونس نے چوتھے روز بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا انھوں نے کھلی کچہری میں آنے والےشہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین سے بھی مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کے لیے مناسب احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے دوران شہری نے ایس ایچ او نون کے خلاف شکایت کی کہ سنیچنگ کی واردات پرگمشدگی کی رپٹ درج کی گئی ہے جس پرآئی جی اسلام آباد نے ایس ایچ او نون کو معطل کر دیا جبکہ ڈی ایس پی سے بھی وضاحت طلب کر لی.
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کے مسائل سن کر بذریعہ فون متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر دیے گئے ٹائم فریم میں قانونی کاروائی کرکے رپورٹ پیش کی جائے،محکمہ پولیس کے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں
انھوں نے مزید کہا کہ تمام افسران کسی بھی واردات پر فوری مقدمات کا اندراج کریں۔
مقدمہ کے اندراج میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، شہریوں کے مسائل کا حل میری اولین ترجیح ہے، کھلی کچہری کےانعقاد سے خود احتسابی کے عمل کو بھی یقینی بنایا جاسکے گا، تمام افسران پبلک سروس ڈیلیوری کو بہتر بنائیں، شہریوں کے مسائل کو تھانہ لیول پر حل کیا جائے۔