90 فیصد پاکستانیوں کو بینکنگ سہولیات تک رسائی نہیں، ایشیائی ترقیاتی بینک

 
0
1063

بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات ،جنوبی ایشیا میں خواتین کی ہراسگی کی شرح کم ہو رہی ہے ، رپورٹ
کراچی مئی 7(ٹی این ایس)ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 90 فیصد پاکستانیوں کو بینکاری کی خدمات تک رسائی حاصل نہیں ہے ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ سالانہ ڈویلپمنٹ ایفیکٹیونس ریویو 2017ء رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ خطے کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں افغانستان اور پاکستان کی تقریبا 90 فیصد آبادی بینکنگ کی سہولیات سے استفادہ نہیں کرتی۔رپورٹ کے مطابق جنوبی ایشیا کے خطے میں خواتین کی ہراسگی کی شرح کم ہو رہی ہے اور پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کوریڈور کے آغاز سے اس میں مزید کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے ۔جنوبی ایشیا اور بالخصوص افغانستان اور پاکستان میں بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں جس سے زیادہ سے زیادہ افراد کو بینکاری کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔