سندھ بھر میں 14 مئی سے 15 جولائی تک تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کا اعلان 

 
0
294

کراچی مئی 7(ٹی این ایس)حکومتِ سندھ نے گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری تعلیم سندھ اقبال درانی کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بھیجی گئی سمری منظور کرلی جس کے مطابق سندھ بھر میں 14 مئی سے 15 جولائی تک موسمِ گرما کی تعطیلات ہوں گی۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے وزیراعلی مراد علی شاہ کو ایک سمری ارسال کی گئی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ گرمی کی شدت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعطیلات میں رد و بدل کیا جائے۔