اسلام آباد، چوری اورڈکیتی کی تین وارداتوں سے شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم

 
0
608

اسلام آباد،(ٹی این ایس):وفاقی دارالحکومت میں چوبیس گھنٹوں کے دوران چوری اورڈکیتی کی تین وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیتی نقدی اورقیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔پولیس نے الگ الگ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔تھانہ شالیمار کے علاقہ ایف ٹین مرکز سے شہری شمس الرحمان کا یونائیٹڈ موٹرسائیکل نمبر5731چوری ہوگیا۔تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ سیکٹر ایف ٹین مرکز میں موٹرسائیکل سوار دومسلح ڈکیت نے منصوربھٹی نامی شہری پر گن تانتے ہوئے نقدی اورموبائل فون چھین لئے اورفرارہوگئے۔تھانہ نون کو رپورٹ درج کراتے ہوئے شہری ندیم الطاف نے بتایاکہ مدعی کے پلاٹ واقع سیکٹرآئی فورٹین ٹو سے نامعلوم چورلاکھوں روپے مالیتی سریاچوری کرکے لے گئے ہیں۔پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔