کندھ کوٹ : کچے میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری، ہلاک ہوئے ڈاکو کی لاش ورثا  کے حوالے  

 
0
343

تنگوانی، مئی 08 (ٹی این ایس):  کندھ کوٹ کے کچے کے علاقہ میں  پولیس تھانہ درانی مھر کا ڈاکوؤں کے خلاف ایس ایس پی بشیر احمد بروھی کی قیادت میں  منگل   کو  چھٹے روز بھی آپریشن جاری رہا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان وقفہ وقفہ سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کی طرف  آنے جانے والے راستوں پر چوکیا ں قائم کردی ہیں۔ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لیے رینجرس کی مدد بھی حاصل کی جارہی ہے۔

آپریشن کے دوران گذشتہ روز مقابلہ میں تھانیدار علی حسن بکھرانی شھید کے واقعے کا درانی مھر تھانہ کے تھانیدار اسلام الدین جتوئی کی مدعیت میں  نواب جاگیرانی، جیند جاگیرانی، راحب، صحبت،عزت، لونگ، عبدالمالک، عبدالخالق سمیت 30 مسلع افراد  کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔ اس دوران  پولیس مقابلے میں ھلاک ہوئے ڈاکو  لیاقت جاگیرانی کی میت سول اسپتال میں 20 گھنٹے تک پڑی رہنے کے ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی بشیر احمد بروھی نے بتایا کہ جرائیم پیشہ افراد کا صفایا کیا جائے گا، بڑی  تعداد میں  پولیس آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔