کندھ کوٹ :معذور افراد کی جانب سے سرکاری نوکریوں اور فنڈز میں نظر انداز  کئے جانے کے خلاف دوسرے  روز بھی احتجاج

 
0
329

تنگوانی، مئی 08 (ٹی این ایس):  کندھ کوٹ معذور افراد کی جانب سے سرکاری نوکریوں اور فنڈز میں نظر انداز  کئے جانے کے خلاف دوسرے  روز بھی احتجاج جاری رہا۔ مطاہرین نے  حاجی بشارت علی ، صابر نصیرانی، ریاض میرانی، حماد اللہ سومرو اور دیگر کی رہنمائی میں سٹی پارک سے میڈیا سینٹر تک احتجاجی مارچ کیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ان کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے ۔انھوں نے کہا  کہ  ہم معذور ہ اپنے گھر کہ کفالت کرنے سے بھی معذور ہیں سرکاری نوکریوں میں  ہمارے لئے کوٹہ  اور فنڈز مختص ہونے کے باوجود  ہمیں اپنے ھق سے محروم کیا جارہا ہے۔ انھوں نے سندھ  حکومت سے مطالبا بہ کیا ہے کہ وہ معذوروں کے کوٹہ پر عمل در آمد  کویقینی بناکر انھیں ان کا حق واگذار کرائے۔