اے این ایف پنجاب کی صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارواٸیاں جاری

 
0
519

اسلام آباد مئی 9(ٹی این ایس) اے این ایف پنجاب کیصوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارواٸیاں جاری ہیں۔حالیہ کاررواٸیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون اور اندرون ملک اسمگلنگ کرنےکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف پنجاب کی علامہ اقبال انٹر نیشنل اٸیر پورٹ پر کاروائی ملزم بیرون ملک سے منشیات بھرے کیپسولز اپنے پیٹ میں رکھ کر پاکستان آیا جسے اے این ایف کے اہلکاروں نے حراست میں لے کر مزید تفتیش کےلئے نامعلوم جگہ منتقل کر دیا۔ ملزم بنام ایمیکہ ازکیل ناٸجیریا کا رہاٸشی ہے۔

دوسری کارواٸی میں اے این ایف پنجاب نے لاہور کارگو پر کاررواٸی کے دوران ایک پارسل سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروٸن برآمد کر لی ۔ پارسل آسٹریلیا جان اڈورٹ کے لیۓ واجد خان نے بک کروایا۔

 

تیسری بڑی کاررواٸی میں اے این ایف نے فیصل آباد میں ایک گاڑی کو حراست میں لیا جس میں سے 42 کلو گرام افیون برآمد کر لی گٸ ۔ گاڑی میں موجود دو ملزمان بنام کامل ولد روشن اکبر اور نعیم خان جو کہ صوابی کے رہاٸشی ہیں کو بھی حراست میں لے لیا۔