ریاض بڑی تباہی سے بچ گیا ،یمن سے بیلسٹک میزائل حملہ ناکام

 
0
342

صنعاء مئی 10(ٹی این ایس)یمن سے داغا جانا والا بیلسٹک میزائل سعودی فضائیہ نے فضا ہی میں تباہ کر دیا جس دارلحکومت ریاض ایک مرتبہ پھر بڑی تباہی سے بچ گیا۔عرب ٹی وی کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ دارلحکومت ریاض میں یکے بعد دیگرے چار زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔حوثیوں کے سرکاری ٹیلی ویڑن نے حوثی ملیشیا کے حوالے سے دعوی کیا کہ انقلابیوں نے سعودی دارلحکومت ریاض میں معاشی اہداف پر میزائل داغے۔ دعوی کیا گیا کہ بیلسٹک میزائلوں کی بوچھاڑ نے کہ ریاض میں معاشی اہداف کو طاقت سے نشانہ بنایا۔حالیہ چند مہینوں کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے کئی بار سعودی دارلحکومت کو میزائلوں سے نشانہ بنایا، تاہم سعودی فوج نے انہیں فضا ہی میں ناکارہ بنا دیا۔