صعدہ کے قبائل نے ایران کی حمایت سے برپا حوثیوں کی بغاوت مسترد کردی

 
0
334

تہران مئی 10(ٹی این ایس)ایران کے شمالی صوبے صعدہ کے بعض قبائل نے ایرانی صفوی نظریے اور ایران کی حمایت سے حوثی ملیشیا کی حکومت کے خلاف ستمبر 2014ء میں برپا شدہ مسلح بغاوت کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا صوبہ عرب یمنی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق صعدہ کے ان قبائل نے جاری کردہ ایک بیان میں حوثیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کے بچوں کی ایک بے مقصد جنگ کے لیے بھرتی کا سلسلہ روک دیں ۔انھوں نے کہا کہ صعدہ کے قبائل عرب اتحاد میں شامل رکن ممالک کے سفراء سے ملاقاتوں کے لیے ایک سیاسی کمیٹی تشکیل دیں گے تاکہ ان کی سرزمین سے حوثیوں کو لڑائی کے بعد نکال باہر کیا جاسکے۔صعدہ کے مختلف قبائل کے نمائندوں نے حال ہی میں اپنے مؤقف کے اعلان کے لیے ایک اجلاس منعقد کیا ہے۔انھوں نے حوثی ملیشیا کی کارروائیوں کی مذمت کی ہے۔