یوٹیلیٹی اسٹورز،رمضان پیکج پر 14 مئی سے عملدرآمد کا فیصلہ

 
0
737

پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ روپے رکھے گئے ،سیل کا ہدف 25ارب مقرر، 19 اشیا ئے ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی دی جائیگی
کراچی مئی 11(ٹی این ایس)یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکیج پر عمل درآمد 14مئی سے شروع کرنے کافیصلہ ہوا ہے جس پر اطلاق چاند رات تک جاری رہے گا،سیل کا ہدف 25ارب روپے مقرر کیا گیاہے، رمضان پیکیج کے تحت ایک ارب 73 کروڑ 30 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں، 19 اشیا ئے ضروریہ پر 4 سے 50 روپے تک سبسڈی دی جائے گی، ذرائع کے مطابق آٹے پر 4اور چینی پر فی کلو 5روپے سبسڈی ،گھی پر 15 روپے اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی،دال چنا 20 روپے اور دال مونگ پر 15 روپے فی کلو ،دال ماش 10 روپے اور دال مسور پر بھی 10 روپے ،سفید چنے 25روپے ،بیسن پر فی کلو 20 روپے،کھجور پر 30روپے ،باسمتی چاول پر 15روپے ،سیلا چاول پر 15 روپے ،ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی،مشروبات کے 1500 ملی لٹر بوتل پر 15روپے ، 800 ملی لٹر بوتل پر 10روپے،چائے پر 50 روپے اور دودھ پر 15روپے ، مصالحہ جات پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی، رمضان پیکیج کے تحت گھی پر سب سے زیادہ 45 کروڑ روپے ،آٹے اور چینی پر 20، 20 کروڑ روپے ، آئل پر 20 کروڑ اور چائے پر 15 کروڑ روپے ،سفید چنے اور بیسن پر 5، 5 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جبکہ میڈیا پر پیکیج کی آگہی مہم کیلئے 10کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔