حب میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، ہندو تاجر بیٹے سمیت ہلاک

 
0
312

مقتولین کی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردی گئیں
حب مئی 12(ٹی این ایس): صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب کے صنعتی علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک تاجر، بیٹے سمیت ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق تاجر جے پال داس اپنے بیٹے ہریش کے ساتھ گڈانی سے حب آرہا تھا کہ اس دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے دونوں قتل کر دیئے گئے۔واقعے کے خلاف شہریوں نے کراچی۔کوئٹہ شاہراہ پر احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں ٹریفک بلاک ہوگئی۔مقتولین کی لاشیں گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردی گئیں۔