ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالو ں کی او پی ڈی چار ہزار سے تجاوز کرگئی ‘ خواجہ عمران نذیر

 
0
292

لاہور مئی 12(ٹی این ایس)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر نے کہاہے کہ ڈسٹرکٹ اینڈ تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات اور بہترین کوالٹی کی ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں جس کی وجہ سے یہ ہسپتال غریب مریضوں کے لئے سب سے بڑا سہارا بن چکے ہیں اور اس وقت ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور(او پی ڈی ) میں اوسطا 4 ہزار مریض روزانہ آرہے ہیں ،ضلع کی سطح پر سی ٹی سکین مشینوں کی تنصیب جاری ہے اور آج غریب مریض اپنے ضلع میں ہی سی ٹی سکین ٹیسٹ کی سہولت سے استفادہ کررہے ہیں جس کا ماضی میں تصور بھی نہیں تھا ،مریضوں کو ٹیچنگ ہسپتالوں میں رش کی وجہ سے سی ٹی سکین ٹیسٹ کیلئے طویل انتظار کرنا پڑتا تھا ۔انہو ں نے یہ بات گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر منیر احمد ، تمام پروگراموں کے ڈائریکٹرز ، ایڈیشنل سیکرٹریز ،IRMNCHکے ڈائریکٹر ،ہسپتالوں کے ایم ایس صاحبان نے شرکت کی ۔ اجلاس کے دوران ہسپتالوں کے ترقیاتی کاموں ، ری ویمپنگ میں پیش رفت کا جائزہ لیاگیا۔خواجہ عمران نذیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کے ہسپتالوں کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے جو محکمہ صحت کے افسران او رمتعلقہ ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور ان کی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے جس کی بدولت آج وزیراعلی محمد شہبازشریف ہسپتالوں کے MSs کو انعامات سے نوازتے ہیں اور پنجاب کے 27 ہسپتالوں نے UK سے ISO سرٹیفکیشن بھی حاصل کی ہے ۔ وزیر صحت نے کہاکہ ہماری حکومت نے ایک سٹسم دے دیاہے اور صحت کے شعبہ میں ترقی اور اصلاحات کا سلسلہ سسٹم کے تحت جاری رہنا چاہیے او ریہ تب ہی ممکن ہوگا جب ہسپتالو ں کے ایم ایس اور انتظامی افسران ان ہسپتالوں کو Own کریں گے ۔ انہو ں نے ڈاکٹرز سے کہاکہ آپ لوگ ہیلتھ سیکٹر کے اصل سٹیک ہولڈرز ہیں ۔ خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ ہسپتالوں کا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کیلئے تمام ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں انسینریٹرز بھی نصب کئے جارہے ہیں ۔