حکومت ایڈہاک ازم کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے‘مبشر منیر اعوان

 
0
332

مظفرآباد13مئی(ٹی این ایس) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء ایڈوکیٹ مبشر منیر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ایڈہاک ازم کو فروغ دے کر نوجوان نسل کو تباہ کررہی ہے جبکہ وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے اداروں سے ایڈہاک ازم کو ختم کر کے اداروں کو مضبوط کرنے کا وعدہ کیا تھا جبکہ سینر مدرسین کی تقرریاں عارضی طو پر کی جارہی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہناتھاکہ گزشتہ دنوں حکومت آزادکشمیر نے سینر معلمین اور معلمات کی عارضی تقرریاں کیں ہیں جبکہ حکومت نے خود سینر معلم کی تقرری کے لیے پبلک سروس کمیشن لازمی قرار دیا ہے ،حکومت ایڈہاک تقرریوں کے بجائے پبلک سروس کمیشن کو مضبوط کرے تاکہ میرٹ کی بحالی ہواس طرح تو محکمہ تعلیم میں سینر معلمین اور معلمات کو سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا جارہا ہے ، مبشر منیر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے خود وعدہ کیا تھاکہ وہ تمام اداروں سے ایڈہاک ازم کو ختم کر کے اداروں کو مضبوط کریں گے ، جبکہ اب انتہائی اہمیت کے حامل شعبہ تعلیم میں عارضی تقرریاں کر کے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ،وزیراعظم سیاسی بنیادوں پر تعینات کیے گئے معلمین اور معلمات کا نوٹس لیں، تاکہ ہماری آنے والی نسل کو تباہی سے بچایا جا سکے۔