خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوں ،اسلام اورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کوآزمایاہے: امیر مقام

 
0
271

سوات، مئی  13 (ٹی این ایس): وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ خیبرپختونخواکے عوام نے پختونوں کے نام پر،اسلام کے نام پراورتبدیلی کے نام پرووٹ لینے والے طالع آزماحکمرانوں کوآزمایاہے اب تعمیر،ترقی،فلاح وبہبود اورخوشحالی کیلئے پاکستان مسلم لیگ(ن)کوبھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے، ایک طرف تخریبی ٹولہ ہے جوبنے بنائے کاموں کوبگاڑرہا ہے جبکہ دوسری طرف تعمیری منصوبوں کی امین جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن) کامقابلہ ہے۔

سوات میں ابراہیم خان شبنم کی عوامی نیشنل پارٹی سے مستعفی ہوکرخاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)میں شمولیت کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ابراہیم خان شبنم کی شمولیت سے سوات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)مزیدمستحکم ہوجائیگی،رٹی میں شامل ہونیوالے کسی اثاثے سے کم نہیں انہیں پارٹی میں باعزت مقام دیاجائیگا۔امیرمقام نے کہاکہ عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوں کی تکمیل سے دلی اطمینان اورراحت ملتی، عوام کے مسائل کے حل کاہماراوطیرہ رہاہے اوراب بھی یہی نصب العین ہے، اگراللہ تعالیٰ نے موقع دیاتوپسماندہ علاقوں کے مسائل حل کرنے اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کروں گا۔