آرمی چیف کی اولمپئن منصور احمد کے اہل خانہ سےاظہارِ تعزیت

 
0
361

راولپنڈی، مئی  13 (ٹی این ایس): آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے پاکستانی اولمپئن منصور احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ سے دلی تعزیت بھی کی۔

واضح رہے کہ این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج قومی ہاکی ٹیم کے سابق گول کیپر منصور احمد گزشتہ روز کراچی میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے،ان کی نماز جنازہ ڈیفنس میں اد ا کردی گئی ہے جس میں ہاکی سے وابستہ سابق کھلاڑیوں سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی۔