اولمپیئن منصور احمد کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور میں ادا کر دی گئی

 
0
526

لاہور، مئی  13 (ٹی این ایس): اولمپیئن منصور احمد کی غائبانہ نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق کپتان ڈاکٹر طارق عزیز۔ سابق صدر پی ایچ ایف اولمپیئن اختر رسول۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈیویلپمنٹ پی ایچ ایف نوید عالم۔ اولمپیئن و سابق کپتان ڈاکٹر عاطف بشیر۔ اولمپیئن زاہد شریف۔ رائے عثمان کھرل۔ مقصود حسین۔ غلام غوث۔ محمد یعقوب۔ شاہد اسلم۔ رانا لیاقت۔ سیف الرحمان۔ طارق بٹ۔ اشرف انجم۔ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل عطا فرمائے دعا کی گئی۔