ویمن ایشیا کپ ٗبھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

 
0
331

ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے
ثناء میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ٗ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں
کوالالمپور09جون (ٹی این ایس)ویمن ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 72 رنز بنائے۔ ثناء میر 20 اور ڈیانا بیگ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں ٗ ناہیدہ خان سب سے زیادہ 18 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ٗپاکستان کی جانب سے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکیں۔73 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کو صرف 5 رنز پر 2 وکٹوں کے خسارے کا سامنا رہا جس کے بعد امید ظاہر ہوئی کہ قومی ویمن ٹیم گیم میں دوبارہ واپس آسکتی ہے تاہم روایتی حریف نے ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارتی ٹیم ویمن ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔