امریکا افغانستان میں عسکری حکمت عملی جاری رکھے گا،ٹرمپ

 
0
368

امریکی قانون سازوں کو مطلع کردیاطالبان کے خلاف جنگی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی،بیان
واشنگٹن جون 10(ٹی این ایس) افغانستان میں سینئر ملٹری کمانڈر کی جانب سے طالبان اور داعش کے خلاف نئی جنگی حکمت عملی وضع کرنے کے بعد امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگرنس کو دو ٹوک جملوں میں کہہ دیا کہ وہ افغانستان میں امریکی حملے جاری رکھے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کانگرنس کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ امریکا افغانستان میں طالبان اور دیگر جنگجوؤں کے خلاف اپنی مسلحہ کارروائیاں جاری رکھے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغان حکومت، افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکیورٹی فورسز کو درپیش طالبان اور داعش کے حملوں کے پیش نظر انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔انہوں نے امریکی قانون سازوں کو مطلع کیا کہ طالبان کے خلاف بھی جنگی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔