پتنگ کس کی؟ الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنادیا

 
0
332

اسلام آباد11جون (ٹی این ایس)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کی کنوینرشپ سے متعلق فیصلہ سناتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کو کنویئرشپ دے دی ۔ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقراررکھتے ہوئے فاروق ستار کی درخواست خارج کر دی۔فیصلہ جسٹس عامرفاروق نے سنایا۔الیکشن کمیشن نے ڈاکٹر مقبول صدیقی کو کنوینئر قراردیا تھا جس کے بعد فاروق ستار نے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چینلج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے 17 اپریل کو محفوظ کیا فیصلہ آج سنایا۔واضح رہے کہ ایم کیوایم پاکستان شدید اختلافات کے بعد دو دھڑوں میں بٹ گئی تھی، قیادت کا یہ جھگڑا پانچ فروری کو شروع ہوا تھا جس کے بعد خالد مقبول صدیقی اور کنور نوید جمیل نے فاروق ستار کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے فاروق ستار کو ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینئر شپ سے ہٹادیا تھا ۔