ن لیگ کااین اے 53 سے عمران خان کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ

 
0
449

اسلام آباد، جون 12 (ٹی این ایس): مسلم لیگ ن نے این اے 53 میں اپنے تگڑے امیدوار کو عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق این اے 53 سے مسلم لیگ کی جانب سے عمران خان کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو میدان میں اتارا جائے گا ۔

حلقہ این اے 53 سے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تو اس اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے خان کو ٹکر دینے کے لیے کس تگڑے امیدوار کو میدان میں لانے کی سوچی۔اس حلقے سے مسلم لیگ ن کی جانب سے سردار مہتاب عباسی کو انتخاب لڑانے کا ارادہ ظاہر کیا جا رہا ہے تا ہم عمران خان کے اعلان کے بعد مسلم لیگ ن حکمت عملی تبدیل کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے این اے 53 میں اپنے تگڑے امیدوار کو عمران خان کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا۔

این اے 53 سے مسلم لیگ کی جانب سے عمران خان کے خلاف سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے میدان میں اترنے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔۔عمران خان کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے شاہد خاقان عباسی اور مہتاب عباسی امیدوار ہوں گے جن میں سے ایک امیدوار کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرے گی۔یا درہے کہ اسی حلقے سے عائشہ گلا لئی نے بھی عمران خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے لیے کمر کس لی ہے۔