عمران خان عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے، انتخابی منت کے طور پر ننگے پاوں سرزمین حجاز پر اترے

 
0
448

ریاض، جون 12 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئےاور  انتخابی منت کے طور پر جوتے نہیں پہن رکھے تھے اور ننگے پاوں سرزمین مقدس پر اترے۔تفصیلات کے مطابق انتخابات کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ،جیسے جیسے انتخابات کا وقت قریب سے قریب تر آرہا ہے ویسے ویسے سیاسی رہنما انتخابات میں میدان مارنے کے لیے مختلف جتن کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے دعاوں اور عبادات کا سلسلہ بھی چل نکلا ہے ۔تازہ ترین خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عمرے کی ادائیگی کے سرزمین حجاز پہنچ گئے ہیں ،اس موقع پر ان کی اہلیہ بشریٰ مانیکا بھی انکے ساتھ موجود ہیں۔عمران خان جہاز سے اترے تو اس موقع پر سعودی حکام کی جانب سے انکا استقبال کیا گیا۔

اس بات کو انکے مداحوں اور مذہبی حلقوں کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔اس چیز کو انکی اہلیہ کی طرف بھی منسوب کیا جارہا ہے کہ ممکن ہے کہ ایسا انہوں نے سرزمین مقدس کے تقدس کے پیش نظر اپنی اہلیہ کے کہنے پر ایسا کیا ہو۔عمران خان سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کے بعد روضہ رسولﷺ پر بھی حاضری دیں اور خصوصی مناجات کریں گے۔