چوہدری نثار نے ان سے منسوب میڈیا پر چلنے والے بیانات کی تردیدکردی

 
0
345

 میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے، صحت بہترہوتے ہی ساری صورت حال قوم کے سامنےرکھوں گا

اسلام آباد، جون 12 (ٹی این ایس):  چوہدری نثار نے اپنے سے منسوب میڈیا پر چلنے والے بیانات کی تردید کر دی۔چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے،صحت بہترہوتے ہی ساری صورت حال قوم کے سامنےرکھوں گا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میڈیا پر مجھ سے منسوب اکثر بیانات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں، پچھلے ایک ہفتے سے علیل ہوں اور کسی سیاسی عمل میں حصہ نہیں لیا۔آج اپنے آبائی دیہات اور علاقے کے لوگوں سے ایک مختصر ملاقات ضرور ہوئی۔

یہ ایک نجی ملاقات تھی جس میں میڈیا موجود نہیں تھا۔اپنے سے منسوب میڈیا پر چلنے والے بیانات پر چوہدری نثار کا کہنا تھا کہملاقات میں اکثر وہ باتیں نہیں کیں جو میڈیا پر آرہی ہیں۔میڈیا سنی سنائی باتوں کو مجھ سے منسوب نہ کرے۔صحت بہترہوتے ہی ساری صورت حال قوم کے سامنےرکھوں گا۔یاد رہے سوموار کو  ان سے منسوب ایک بیان میڈیا پر بہت چلا جس میں انہوں نے کھل کر مسلم لیگ ن سے مخالفت کا اعلان کیا تھا ۔

اس بیان کے مطابق چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پارٹی نے سیاسی یتیموں کو ٹکٹ دے دیے ہیں۔میں نے منہ کھولا توشریف کہیں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔انہوں نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ عورت راج کے مخالف نے آج اپنی بیٹی پارٹی پرمسلط کردی۔ واضح رہے گزشتہ روز چوہدری نثار نے پارلیمانی بورڈ میں ٹکٹ کیلئے درخواست دینے اور بورڈکے سامنے پیش ہوکرٹکٹ مانگنے کے عمل پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پتا نہیں کیوں مجھے ٹکٹ نہ دینے کا بہانہ بنانے کیلئے مضحکہ خیزڈرامے کیے جارہے ہیں۔ پہلے بھی کہہ چکاہوں کہ نہ ان کے ٹکٹ کا امیدوار ہوں اور نہ ہی محتاج ہوں۔