اسلام آباد، جون 12 (ٹی این ایس): اے کے این ایس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگرآج (منگل) دفتری اوقات تک حکومت نے اخبارات کے واجبات کی ادائیگی کا معاملہ یکسو نہیں کیا اور فنڈز جاری نہ کئے تو وزیراعظم کی افطاری کے وقت کشمیر ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں کشمیری صحافتی تنظیموں کشمیر جرنلسٹس فورم، ایڈیٹرز کونسل کے علاوہ پی ایف یوجے،آر آئی یو جے، نیشنل پریس کلب، ربجا اور دیگر تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔