ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز شریف کا بیان کے خلاف سماعت، عدالتی نوٹس پر ایف آئی اے کاریکارڈ پیش

 
0
359

ایف آئی اے ریکارڈ پر نواز شریف کے خلاف کوئی شکایت درج اور درخواست کے ساتھ منسلک شکایت پر کوئی تاریخ یا وصولی کا ثبوت نہیں ہے: ڈپٹی اٹارنی جنرل  

درخواست گزار ایف آئ اے کو کاروائی کے لیے باقاعدہ درخواست دے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئے کہ کسی کو سوشل ،پرنٹ و الیکڑانک میڈیا پر مواد کے حوالے سے شکایت ہے تو دادرسی کے لئےادارے موجود ہیں: جسٹس عامر فاروق

اسلام آباد، جون 12 (ٹی این ایس): ممبئی حملوں کے حوالے سے سابق وزیر اعظم  محمد نواز شریف کے متنازعہ بیان کے خلاف کارروائی کے لیے درخواست پر سماعت کے دوران عدالتی نوٹس پر ایف آئی اے کاریکارڈ پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل  نے عدالت کو  بتایا کہ ایف آئی اے ریکارڈ پر نواز شریف کے خلاف کوئی شکایت درج اور درخواست کے ساتھ منسلک شکایت پر کوئی تاریخ یا وصولی کا ثبوت نہیں ہے۔

اس پر عدالت نے کہا کہ درخواست گزار ایف آئ اے کو کاروائی کے لیے باقاعدہ درخواست دے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئے کہ کسی کو سوشل ،پرنٹ و الیکڑانک میڈیا پر مواد کے حوالے سے شکایت ہے تو دادرسی کے لئےادارے موجود ہیں، پمرا، پی ٹی اے اورپریس کونسل  سے شکایت کی صورت میں رجوع کیا جا سکتا ہےکیوں نہ ایف آئی اے کو ڈائریکشن کے ساتھ کیس نمٹادیا جائے؟

درخواست گزار رائے تجمل ایڈووکیٹ نے اس موقع پر مہلت کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینیرکونسل بابر اعوان کی مصروفیت کی وجہ سےسماعت عیدکے بعد فکس کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظور کر کے سماعت عید کے بعد دوبارہ رکھی۔

درخواست گزار نے ریاست کے خلاف بیان پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو ہدایات دئے جانے کی استدعا کی ہےپیمرا کو نواز شریف کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کی درخواست بھی کی گئ ہے۔