معاہدے کی خلاف ورزی، روسی ملٹری پولیس کا حمص اور حماہ کے نواح سے انخلاء

 
0
329

روسی ملٹری پولیس کے ارکان متعدد ٹھکانے چھوڑ کر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع شہر القصیر چلے گئے،ذرائع
دمشق12جون (ٹی این ایس)شام میں روسی ملٹری پولیس کے ارکان شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے نواح میں متعدد ٹھکانے چھوڑ کر شام اور لبنان کی سرحد پر واقع شہر القصیر چلے گئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق انخلاء کا یہ عمل 5 روز قبل دیکھا گیا۔ روسی ملٹری پولیس کے ارکان نے خود جنوبی حماہ کے دیہات کے لوگوں کو بتایا کہ وہ علاقے سے کوچ کر کے القصیر کی جانب جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ روسی ملٹری پولیس کے شمالی حمص اور جنوبی حماہ کے بعض مقامات سے انخلاء کو شامی حکومت کے ساتھ تصفیے کے معاہدے کی خلاف ورزی شمار کیا جا رہا ہے۔رواں برس مئی میں طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت روسی ملٹری پولیس کو شہری پولیس کے ساتھ کم از کم 6 ماہ کے لیے مستقل صورت میں اْن شہروں اور قصبوں میں موجود ہونا تھا جن کو تصفیے کے سمجھوتے میں شامل کیا گیا۔