تربیلا پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر میں خرابی سے اٹک، ٹیکسلا اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ، ترجمان آئیسکو

 
0
343

اسلام آباد جون 12(ٹی این ایس)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ تربیلا پاور سٹیشن کے ٹرانسفارمر میں خرابی سے اٹک، ٹیکسلا اور ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے ۔ متاثرہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی جلد بحال ہو جائے گی۔
منگل کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ تربیلا ڈیم کے ٹرانسفارمرز کے اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے صارفین کو کم وولٹیج اور اضافی لوڈ شیڈنگ کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بہت جلد اس عارضی مسئلے پر قابو پالیا جائے گا۔ صارفین سے درخواست ہے کہ قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور صبر سے کام لیں۔