لندن: میئر صادق خان کا پر تشدد واقعات پر معافی مانگنے سے انکار

 
0
567

لندن13 جون (ٹی این ایس) کے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ شہر میں بڑھتے ہوئے پر تشدد جرائم کا ذمہ دار تو میں ہوسکتا ہوں لیکن اس پر معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ پورے ملک میں جرائم کی بڑھتی ہوئی تعداد کا سبب حکومت کی جانب سے پولیس فنڈز میں کٹوتی ہے۔مقامی ریڈیو پر شہریوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے صادق خان کا کہنا تھا کہ بحیثیت میئر، پولیس اور کرائم کمشنر تو میں شہر کے جرائم اور دہشتگردی خطرات کا ذمہ دار ہوسکتا ہوں اور یہ میرے لیے بہت تشویش کی بات ہے۔یہ بات مجھے راتوں کو جگائے رکھتی ہے۔