کراچی: بلدیہ ٹاون سعید آباد میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی، واٹر بورڈچار ماہ بعد بھی پانی فراہم اور نہ ہی مختلف سیکٹرز کا شیڈول ٹرن فروخت کرنے کا سلسلہ بند ہوا

 
0
458

کراچی، جون 14 (ٹی این ایس): بلدیہ ٹاون سعید آباد میں قحط کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے واٹر بورڈچار ماہ بعد بھی پانی فراہم اور نہ ہی مختلف سیکٹرز کا شیڈول ٹرن فروخت کرنے کا سلسلہ بند ہوا۔

اطلاعات کے مطابق متاثرہ علاقوں کو عید کے موقع پر بھی پانی فراہمی کی امیدیں دم توڑ گئیں،فٹبال گراونڈ ہائیڈرنٹ سے ٹینکرز مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں ،عوام پانی کے حصول کے لئے کئی کئی روز ہائیڈرنٹ پر ڈیرے ڈالے رہتے ہیں۔

شہریوں نے کاہ ہے کہ ہائیڈرنٹ سے عام آدمی کو پانی کا حصول دشوار ترین بنا ہوا ہے،واٹر ٹینکرز بھی فروخت کئے جارہےہیں من پسند لوگوں کو نوازا جارہا ہے،متاثرہ علاقوں میں کھارا پانی بھی سونے کے بھاو مل رہا ہے،صورتحال اس قدر خراب ہے کہ میتوں کو غسل دینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں۔مکینوں نے  دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مفت ٹینکر کہاں آتے ہیں کہاں جاتے ہیں کچھ علم نہیں،واٹر بورڈ کے مینجنگ ڈائریکٹر عیدی سمجھ کر ہی پانی دے دیں،واٹر کمیشن،نیب حکام بلدیہ غربی کے واٹر بورڈ اہلکاروں کو گرفت میں لائیں۔

ذرائع  کے مطابق لاگ بک کے ریکارڈ میں رہائشی آبادیوں کو اندراج کرکے پانی کہیں اور دیا جارہا ہے، مکینوں کا کہنا ہے کہ ایکسین واٹر اور دیگر ملازمین کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا۔