کراچی:عید کی خوشی میں 339 قیدیوں کی سزا میں کمی اور 7 قیدی سزا پوری ہونے پر جیلوں سے آزاد کردیے گئے

 
0
438

کراچی، جون 14 (ٹی این ایس): عید کی خوشی میں 339 قیدیوں کی سزا میں کمی اور 7 قیدی سزا پوری ہونے پر جیلوں سے آزاد کردیے۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت حسین منگن نے اسکی تفصیلات بتاتے ہوئے عیدالفطر کی خوشی میں قیدیوں کی سزا میں 60 یوم کی کمی کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ عیدالفطر کی خوشی میں سندھ بھر کے جیلوں نیں قید قیدیوں کی سزائوں میں 60 یوم کی کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔قیدیوں کو سزا میں 60 یوم کی کمی جیل قوانین کے تحت کی جاتی ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات نصرت منگن

جیل قوانین رول نمبر 216 کے تحت اپنے صوابدیدی اختیات استعمال کرتے تمام جیلوں کے قیدیون کی سزا میں کمی کی،سزا میں کمی سے 339 قیدیوں کو فائدہ اور 7 قیدی جیلوں سے آزاد ہوئے۔

آئی جیل نصرت حسین منگن  نے کاہ کہ کچھ قیدی ایسے بھی ہیں جن کی سزائوں میں کمی نہیں کی جاتی،جیلوں کی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنائی گئی ہے،کچھ جیلوں میں سی سی ٹی وی کئمیرائیں لگائی گئی ہیں کچھ میں کام جاری ہے۔