سندھ ہائی کورٹ میں لاڑکانہ بینچ نے رئیس کینال میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے  پانی نہ دینے کے خلاف سماعت

 
0
358

پانی پنجاب سے کم آرہا ہے کچھ دنوں میں رائیس کینال میں پانی چھوڑا جائے گا: چیف انجنیئر سکھر اور چیف کنٹرول آفیسر کی وضاحت

اگر شام تک رائیس کینال میں پانی نہ چھوڑا گیا تو دونوں افسران کو آزاد نہیں کیا جائے گا: جسٹس آفتاب احمد گھورڑ  

کراچی، جون 14 (ٹی این ایس): سندھ ہائی کورٹ میں لاڑکانہ بینچ نے رئیس کینال میں محکمہ آبپاشی کی جانب سے  پانی نہ دینے کے خلاف سماعت ہوئی۔ اس موقع پر عدالت میں چیف انجنیئر سکھر بیراج خورشید کوکھر ، چیف کنٹرول آفیسر عبدالعزیز سومرو  پیش ہوئے۔

درخواست گذار سرفراز جتوئی نے موقف اختیا کیا ہے کہ رئیس کینال مئی 21 مئی سے پانی چوڑا جاتا ہے ابھی تک رائیس کینال میں پانی نہیں چھوڑا گیا رئیس کینال پانی نہ آنی کی وجہ سے سکھر سے دادو، جوہی تک زمینیں بنجر ہو رہی ہیں اور پینے کا پانی نہیں مل رہا۔

واضع رہے رائیس کینال میں 21 مئی سے زرعی پانی  نہ چھوڑنے پر عدالت نے چیف انجنیئر سکھر بیراج خورشید کوکھر اور چیف کنٹرول آفیسر عبدالعزیز سومرو کو عدالت سے ہی گرفتار کروالیا تھا

جسٹس آفتاب احمد گھورڑ  نے  یہ استفسار کرتے ہوئے کہ کینال میں 21 مئی سے پانی کیوں چھوڑا نہ گیا، متنبہ کیا ہے کہ اگر شام تک رائیس کینال میں پانی نہ چھوڑا گیا تو دونوں افسران کو آزاد نہیں کیا جائے گا

چیف انجنیئر سکھر بیراج خورشید کوکھر اور چیف کنٹرول آفیسر عبدلعزیز سومرو نے وضاحت پیش کی کہ پانی پنجاب سے کم آرہا ہے کچھ دنوں میں رائیس کینال میں پانی چھوڑا جائے گا۔