اٹک میں عید سے صرف دو روز قبل ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کے قتل کا لرزہ خیز سانحہ، مقتولین میں سوکنیں اور تین معصوم بچے شامل

 
0
503

اٹک، جون 14 (ٹی این ایس):اٹک میں خون کی ہولی  کھیلتے ہوئے  ایک ہی خاندان کے پانچ افراد  کو قتل کردیا گیا ہے۔ یہ سانحہ جمعرات کو کامرہ کے علاقہ جتیال میں میں پیش آیا جہاں  دو خواتین سمیت تین کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا گیا ۔

اطلاعات کے مطابق قتل ہونے ہونے والی دونوں خواتین آپس میں سوکنیں تھیں،خاندان کے سربراہ کی کامرہ میں  نائی کی دوکان ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ضروری کاروائی کرلی ہے تاہم ابھی تک یہ معلوم نہ ہوسکا ہے کہ  معصوم بچوں سمیت پانچ افراد خانہ کو اس بہیمانہ طریقہ سے قتل کئے جانے کی نوعیت اور محرکات کیا ہیں؟

معصوم بچوں اور خواتین کی گھر کے صحن میں خون میں لتھڑی  اور ہاتھ بندھی لاشوں  کا منظر دل دہلا دینے والا تھا۔واقع سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔