سپریم کورٹ کے احکامات پر بعض مقامات پر دیواریں گرا کر تاحال ملبے کو وہیں چھوڑ دیا گیا، کنٹونمنٹ بورڈز ذمہ داری پوری کرے، ملبہ نہ ہٹایا گیا تو ہم متعلقہ محکموں کے خلاف ایکشن لیں گے: وسیم اختر

 
0
290

کراچی، جون 14 (ٹی این ایس): میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بعض مقامات پر دیواریں گرا کر تاحال ملبے کو وہیں چھوڑ دیا گیا۔

اپنے ایک وضاحتی بیان میں انھوں نے کہا ہے  کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر شہر میں اشتہاری دیواریں گرا کر ان کا ملبہ بھی ہٹایا جائے،کنٹونمنٹ بورڈز اپنی ذمہ داریوں کو پورے طریقے سے انجام دیں،اگر دیواروں کا ملبہ نہ ہٹایا گیا تو ہم متعلقہ محکموں کے خلاف ایکشن لیں گے،بلدیہ عظمیٰ کراچی‘ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن اور کنٹونمنٹ بورڈاس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کو مکمل طور پر انجام دیں۔