فلم سنجو کا پہلا گانا ‘روبی روبی’ ریلیز

 
0
377

ممبئی جون 21 (ٹی این ایس)بالی وڈ کے مشہور اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے تو پہلے ہی فلم بینوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا تھا اور اب ریلیز کیے گئے فلم کے پہلے گانے ’روبی روبی’ نے 80 کی دہائی کی یادیں تازہ کردی ہیں۔فلم سنجو کا یہ گانا ’روبی روبی‘ گلوکار ششوانت سنگھ اور پوروی کوتش نے گایا ہے، جسے اے آر رحمان نے کمپوز کیا ہے اور اس کے لریکس ارشاد کامل نے لکھے ہیں۔فلم کا گانا 80 کی دہائی کے پاپ گانوں کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نبھا رہے ہیں جب کہ ان کے والد کا کردار اداکار پریش راول کریں گے۔فلم کی کاسٹ میں منیشا کوئرالہ، دیا مرزا، سونم کپور اور وکی کوشال بھی شامل ہیں جب کہ فلم میں انوشکا شرما مہمان اداکار کے طور پرشرکت کریں گی۔راج کمار ہیرانی کی ہدایات میں بننے والی فلم ’سنجو‘ رواں ماہ 29 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔