اسلام آباد  کے 750 پولنگ اسٹیشنز میں سے 53 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار

 
0
366

اسلام آباد، جون 23 (ٹی این ایس): اسلام آباد  میں  750 پولنگ اسٹیشنز میں سے  53 پولنگ اسٹیشنز حساس قرار دیدیا گیا ہے۔ اسپیشل برانچ  کی طرف سے  اس ضمن میں  رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جس میں گیا ہے کہ 53 پولنگ اسٹیشنز پر سیاسی جماعتوں کے کارکن ہنگامہ آرائی کر سکتے ہیں جس میں جانی نقصان کے خدشات بھی موجود  ہیں، رپورٹ میں انکشاف

رپورٹ میں تھانہ کورال کے علاقے میں 18،تھانہ نیلور کی حدود میں 3، تھانہ آئی نائن کی حدود میں 4،تھانہ شہزاد ٹاؤن میں 2،تھانہ سہالہ کے علاقے میں 2،تھانہ بنی گالہ کی حدود میں 2، بھارہ کہو میں 3، پولنگ اسٹیشن تھانہ آبپارہ میں 11 جبکہ  تھانہ کو ہسار کی حدود میں  2 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔