دادو میں زمین کاجھگڑا چھ زندگیاں نگل گیا

 
0
335

دادو، جون 23 (ٹی این ایس):  مری اور لاشاری قبیلے کے درمیان زرعی زمین کے تنازعے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پولیس نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق دادو میں زمین کاجھگڑا چھ زندگیاں نگل گیا، لاشاری برادری کے افراد کی عدالت سے پیشی کے بعد کار نمبر اے ایل کیو918میں واپس آرہے تھے کہ راستے میں انڈس ہائی وے پر گھات لگائے بیٹھے کار سوار مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند گولیاں برسا دیں۔

علاقہ گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونج اٹھا، حملہ اتنا شدید تھا کہ پانچ افراد نے موقع پر ہی جان دے دی، دو افراد اسپتال منتقل کئے گئے جہاں ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

جائے وقوعہ پر پولیس حسب معمول دیر سے پہنچی، لاشیں ایک گھنٹے تک گاڑی اور سڑک پر پڑی رہیں، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے ابھی تک کوئی مقدمہ درج کیا ہے اور نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔