نگھبان ویلفیئر آرگنائزیشن  کے پندرہ  سال مکمل ہونے پر  ضعیف العمر ماؤں  کے ساتھ آغوش اولڈ ایج ہوم ٹرسٹ میں  عید کے حوالے سے تقریب کا اہتمام

 
0
535

کراچی، جون 23 (ٹی این ایس):  نگھبان ویلفیئر آرگنائزیشن  کے پندرہ  سال مکمل ہونے پر  ضعیف العمر ماؤں  کے ساتھ آغوش اولڈ ایج ہوم ٹرسٹ میں  عید کے حوالے سے تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں شہر کے معززین نے شرکت کی اور آغوش انتظامیہ کے اس عزم کو سراہا کہ معاشرے کی بزرگ اور ضعیف العمر ماؤں کے ساتھ ایک دن گذارنا سماجی ذمےداری کے ساتھ ساتھ آغوش کی جانب سے مثبت پیغام ہے۔ سینئر صحافی اور نگھبان ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر ملک منور حسین کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر قواعد مرتب کیے جانے چاہیں تاکہ معاشرے میں والدین کو اولڈ ایج ہوم میں داخل کرانے کے رجحان میں کمی آئے۔

معاشرے کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر بزرگوں کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ نگہبان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح نا مصائب حالات میں  نوجوانوں کی عملی تربیت میں ادارہ ہراول دستے کا کردار ادا کر رہا ہے۔